بنگلور:14/دسمبر (ایس او نیوز) ٹرک ' بسوں ' تعمیراتی اشیاء ' میرین اور انڈسٹریل انجنس کی تیاری کرنے والی دنیا کے سرکردہ والوو گروپ نے آٹو موٹیو ٹکنالوجی میں تحقیق اور اختراعات کے لئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) کے ساتھ یادداشت مفاہمت کی۔ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جان اواسٹینسن نائب صدر اڈوانسڈ ٹکنالوجی اینڈ ریسرچ والوو گروپ اور کے پنیر سلوم انچارج رجسٹرار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس نے اس یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔